جموں سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قانون سازکونسل ترلوچن سنگھ وزیر کی لاش کو ہفتے کےروز جموں لایا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کے آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ جن میں سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما عمر عبداللہ اور صوبائی صدر جموں داویندر رانا بھی شاستری نگر کریمیسن گراونڈ میں موجود تھے۔
ترلوچن سنگھ وزیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما تھے، جن کا نئی دہلی میں قتل ہوا۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو روپوش ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے2ٹیموں کوجموں اورامرتسرروانہ کردیا گیاہے ۔ملزمان کی شناخت ہرپریت اور ہرمیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔