جموں کشمیر انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر میں سرکاری زمین روشنی زمین اور کاہچرائی پر سے قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔اور اس کے لئے محکمہ مال کے سیکرٹری وجے کمار بدھوری نے تمام مجسٹریٹوں کے نام حکم نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں انہیں کو ہدایت دی گئی ہے 31 جنوری سنہ 2030 تک سرکاری زمین روشنی لینڈ اور کاہچرائی پر لوگوں کا قبضہ ہٹانے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ تاہم جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے،اس کے خلاف راجوری پونچھ اضلاع میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
مشہور سماجی کارکن شاہد سلیم نے جموں وکشمیر انتظامیہ کے حکم نامے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب جموں کشمیر میں لوگوں کو بسانے کے بجائے ان کے مکانوں کو اجاڑا جا رہا ہ۔ جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ جموں کشمیر کے عوام کو بسایا جائے گا ۔تاہم زمینی سطح پر یہ صحیح ثابت نہیں ہو پایا ہے۔