اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG on Hyderpora Encounter: انتظامیہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم، ایل جی منوج سنہا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

حیدر پورہ انکاﺅنٹر کے قصور واروں کو معاف نہیں کیا جائے گا جب کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ انصافی کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے. گورو پورب کے موقع پر سکھ طبقہ کے ساتھ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو بھی ملوث پایا گیا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔

حیدر پورہ انکا نٹ ​ انتظامیہ انصاف کو یقینی بنانے کےلئے پُر عزم :ایل ج
حیدر پورہ انکا نٹ ​ انتظامیہ انصاف کو یقینی بنانے کےلئے پُر عزم :ایل ج

By

Published : Nov 21, 2021, 12:41 PM IST


جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ حیدر پورہ انکاﺅنٹر کے قصور واروں کو معاف نہیں کیا جائے گا جب کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ انصافی کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے. گورو پورب کے موقع پر سکھ طبقہ کے ساتھ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو بھی ملوث پایا گیا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔ جب کہ تین سے چار دنوں میں چیزیں مزید واضح ہوجائیں گی اور وہ اس معاملے پر مزید بات کرسکیں گے۔

غور طلب ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے پہلے ہی اس واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ جب کہ اس انکاﺅنٹر میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں عمارت کا مالک اور تاجر الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل جو دونوں سرینگر کے رہائشی تھے، فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے اور دونوں کی لاشوں کو پولیس کی جانب سے ہندوارہ کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ تاہم اہل خانہ و معززین کی جانب سے بڑے پیمانے پر کئے گئے احتجاج کے بعد دونوں کی قبر کشائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری جانچ حکم کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کو تحقیقاتی افسر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے پہلے سے ہی گواہوں کو اپنے بیانات ریکارڈ کروانے کےلئے حکم جاری کردیا ہے۔ انتظامیہ نے جانچ کو مقررہ وقت کے اندر کروانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ واقعہ میں قتل ہوا تیسرا شخص جس کی شناخت بانہال کے عامر احمد کے طور پر ہوئی ہے، کے لواحقین ابھی بھی لاش کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details