اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thana Diwas in Qazigund: پولیس کی جانب سے قاضی گنڈ میں تھانہ دیوس کا انعقاد - تھانہ دیوس کا مقصد

تھانہ دیوس کا مقصد عوام کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کرنا اور عام لوگوں کے صحت مند تعاون سے جرائم کی روک تھام اور سراغ لگانے میں پولیس کا عوامی رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔ Thana Diwas organized in Qazigund

پولیس کی جانب سے قاضی گنڈ میں تھانہ دیوس کا انعقاد
پولیس کی جانب سے قاضی گنڈ میں تھانہ دیوس کا انعقاد

By

Published : May 13, 2022, 7:17 AM IST

قاضی گنڈ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر ضلع کولگام کے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں بھی تھانہ دیوس منایا گیا۔ تھانہ دیوس کی صدارت ایس ڈی پی او قاضی گنڈ گوند رتن نے کی جب کہ ان کے ہمراہ اے ایس پی نیشنل ہائی وے ماجد ملک و ایس ایچ او ریاض احمد بھی تھے۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران، سرپنچوں سول سوسائٹیوں کے ممبران، دکانداروں کی انجمنوں اور متعلقہ علاقوں کے معززین نے بھی شرکت کی۔ Thana Diwas organized in Qazigund

پولیس کی جانب سے قاضی گنڈ میں تھانہ دیوس کا انعقاد

تھانہ دیوس کا مقصد عوام کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کرنا اور عام لوگوں کے صحت مند تعاون سے جرائم کی روک تھام اور سراغ لگانے میں پولیس کا عوامی رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے بہت سے مسائل کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تال میل پر زور دیا گیا۔ ایس ڈی پی او رتن کمار کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے اور جو معاملات سیول محکموں کے ہیں ان کو قلمبند کیا گیا ہے اور پولیس مذکورہ معاملات سیول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ اٹھائے گی اور ان کو حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ Thana Diwas organized

ABOUT THE AUTHOR

...view details