اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیزنل اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی حکام سے فریاد

جموں و کشمیر میں سیزنل اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ نے حکام سے مستقل پالیسی وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Apr 15, 2021, 7:33 PM IST

سیزنل اسکولوں میں کام کر رہے اساتذہ کی حکام سے فریاد
سیزنل اسکولوں میں کام کر رہے اساتذہ کی حکام سے فریاد

محکمہ تعلیم میں کام کر رہے بطور سیزنل اساتذہ نے باقاعدہ طور پر مستقل بنانے اور اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا ہے۔

سیزنل اسکولوں میں کام کر رہے اساتذہ کی حکام سے فریاد

جموں میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر سیزنل ٹیچر فورم کے صدر جاوید اقبال گیگا نے کہا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں گجر بکروال طبقہ سے وابستہ بچوں کو سال میں صرف چھ ماہ پڑھاتے ہیں اور باقی چھ ماہ بیکار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان قلیل رقم پر بطور سیزنل ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن وہ تنخواہ بھی وقت پر ادا نہیں کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ماہانہ مشاہدے میں اضافہ کرنے، بچوں کو مڈ ڈے میل، وردی، کتابیں اور بیگ فراہم کرنے کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے۔

سیزنل ٹیچر فورم نے انتظامیہ سے گجر بکروال طبقہ سے وابستہ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے سیزنل اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کے علاوہ اساتذہ کے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details