اردو

urdu

ETV Bharat / state

'محبوبہ مفتی کی رہائی پارٹی کی جیت ہے' - سریندر چودھری

جموں میں بدھ کو پی ڈی پی کے دفتر پر پارٹی لیڈران و کارکنان نے محبوبہ مفتی کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی۔

پی ڈی پی صدر کی رہائی، پارٹی دفتر جموں میں مٹھائی تقسیم
پی ڈی پی صدر کی رہائی، پارٹی دفتر جموں میں مٹھائی تقسیم

By

Published : Oct 15, 2020, 5:56 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی 14ماہ بعد رہائی پر پارٹی کے جموں دفتر میں پی ڈی پی کارکنان و لیڈران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔

واضح رہے کہ ساٹھ سالہ محبوبہ مفتی کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی سے قبل ہی حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے منگل کی شام 14ماہ قید رہنے کے بعد رہا کیا گیا۔

پی ڈی پی صدر کی رہائی، پارٹی دفتر جموں میں مٹھائی تقسیم

پارٹی صدر کو 14ماہ تک قید رکھے جانے پر بھاجپا سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری سریندر چودھری نے کہا: ’’بالآخر عوامی اور سپریم کورٹ کے دبائو میں آکر محبوبہ مفتی کو رہا کیا گیا۔‘‘

انہوں نے محبوبہ مفتی کو طویل عرصہ تک قید رکھنے جانے سے متعلق بھاجپا سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: ’’محوبہ مفتی نے ہمیشہ عوام دوست بات کی ہے، انہوں نے ہمیشہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے بات کی اسی لیے مرکزی سرکار نے انہیں اتنے طویل عرصے تک قید میں رکھا۔‘‘

سابق رکن پارلیمنٹ ترلوک سنگھ باجوا نے محبوبہ مفتی کو ’’آئرن لیڈی‘‘ (Iron Lady) قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جیت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details