اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suspicious Balloon جموں میں طیارے کی شکل کا مشتبہ پاکستانی غبارہ برآمد - کٹھوعہ ضلع میں پاکستانی غبارہ برآماد

کٹھوعہ ضلع میں ہفتے کو پولیس نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا ہے جس پر 'آئی لو پاکستان' لکھا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے جس سے سرحدی بستیوں کے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے تاہم جہاز نما غباروں کی برآمدگی سے ان علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔Suspicious Balloon

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 8, 2022, 5:17 PM IST

جموں: جموں کے کٹھوعہ ضلع میں ہفتے کو پولیس نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا ہے جس پر 'آئی لو پاکستان' لکھا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے چام باغ گاوں میں ہفتے کی صبح مقامی لوگوں نے ایک جہاز نما غبارہ جس پر آئی لو پاکستان لکھا تھا، کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔Suspicious Balloon

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور جائے موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی غبارے کو برآمد کرنے کے بعد پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کوئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے جس سے سرحدی بستیوں کے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے تاہم جہاز نما غباروں کی برآمدگی سے ان علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BSF shot Down Pakistani Balloon :گرداس پور میں بی ایس ایف نے پاکستانی غبارہ مارگرایا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details