اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کے چھمب میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، سرچ آپریشن جاری - search operation in Chhamb

پولیس ذرائع نے بتایا 'سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کی اطلاع ہے لیکن ابھی تک اس کے شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی مشتبہ افراد سے سامنا ہوا ہے۔'

جموں کے چھمب میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، سرچ آپریشن جاری
جموں کے چھمب میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، سرچ آپریشن جاری

By

Published : Jul 22, 2021, 2:14 PM IST

جمعرات کی صبح فوج اور پولیس نے جموں کے چھمب علاقہ میں اس وقت مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا جب لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کو دیکھا اور انہوں نے قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔

انہوں نے کہا 'سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کی اطلاع ہے لیکن ابھی تک اس کے شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی مشتبہ افراد سے سامنا ہوا ہے۔'

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس، فوج اور پیرا ملٹری کی مشترکہ ٹیموں نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بی ایس ایف، پاک رینجرز نے 2019 کے بعد پہلی بار عیدالاضحیٰ پر مٹھائی کا تبادلہ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details