مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کے ضلع جلال آباد کے سنجوان علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیوریٹی فورسیز کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک فوجی جوان ہلاک جب کہ نو دیگر زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، بتایا جارہا ہے کہ سکیوریٹی اہلکاروں نے دو عسکریت پسندوں کو محاصرہ میں لے لیا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ سکیوریٹی اہلکاروں کو مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ،پولیس کے مطابق جیسے ہی سکیوریٹی فورسیز مذکورہ مقام پر پہنچے تو پہلے سے چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر گولی چلادی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ Encounter In Sunjwan
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار پہلے سے ہی ہائی الرٹ پر تھے، کیونکہ انہیں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوچکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم میں اب تک ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 9 دیگر زخمی ہیں۔ انکاؤنٹر کے بعد مذکورہ علا قہ میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں کی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آیا ہے۔