مرکز کے زیر انتظام جموں میں اے بی وی پی کے کارکنان و جموں یونیورسٹی کے دیگر طلبا نے ایڈمیشن کی فیس میں کمی کرنے کو لےکر جموں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
جموں یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاج جموں یونیورسٹی کے مین گیٹ کے باہر طلبا نے اپنے مطالبات کو لےکر نعرے بازی کی اور ایڈمیشن فیس میں کمی کرنے کی مانگ کی۔
احتجاج کر رہے طلبا کا کہنا ہے کہ جموں یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ فیس میں کمی کی جائے گی، تاہم صرف 500 روپے کی کمی کی گئی ہے جو کہ طلبا کے ساتھ نا انصافی ہیں اور ایک بھدا مزاق ہے۔
جموں یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاج طلبا نے جموں یونیورسٹی و کلسٹر یونورسٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایڈمیشن فیس و امتحان فیس میں 50 فیصد کمی کی جائے، ورنہ طلبا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔