عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈائون اور تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے جموں یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے امتحانات میں شرکت کے بغیر ہی طلباء کو کامیاب قرار دینے (ماس پروموشن) کی مانگ کی۔
احتجاج کر رہے طالب علموں نے ماس پروموشن کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔
اس موقعے پر احتجاج کر رہے اجے ملہوترا نامی ایک طالب علم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر یونیورسٹی نے موجودہ حالات کے پیش نظر کشمیر صوبہ کے کالجز اور یونیورسٹی کے کیمپسز میں سالانہ امتحان لیے بغیر ہی تمام طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہے، لیکن جموں یونیورسٹی کے طالب علموں کو امتحان دینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔‘‘