جموں:جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ لوگوں کو عسکریت پسند تنظیموں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور جو لوگ ایسی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں جلد ہی پکڑا جائے گا۔Online threat In kashmir
ڈی جی پی کے مطابق پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی عسکریت پسندوں کو زندہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی دھمکیاں جاری کرنے میں مصروف ہے۔ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کا یہ بیان عسکریت پسند تنظیم 'کشمیر فائٹر 'کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بار پھر غیر مقامی لوگوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔
Dilbagh Singh ON online Threat دھمکیاں دینے والے بلاگز ویب سائٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی پی - Pok Launch Pad
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس برس 56 غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ چند برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانس لے رہی ہے۔Millitants Killed In 2022
مزید پڑھیں:JK DGP Dilbag Singh جموں و کشمیر سے عسکریت پسندی خاتمہ کے قریب، دلباغ سنگھ
ڈی جی پی نے عسکریت پسند کے خاتمے کے بارے میں یہ بتایا کہ اس سال وادی میں 56 غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ چند برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔Militants killed In 2022
انہوں نے کہا کہ اس برس کشمیر میں نئے عسکریت پسندوں کی تعداد 109 تھی جن میں سے 86 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہیں اور صرف 23 عسکریت پسند باقی موجود ہیں جن کا بھی جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔Foreign Militants Killed In 2022