جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر کے باہر پیر کو سینکڑوں کشمیری درماندہ مسافرین سفری اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ تاہم انہیں اُس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹ جانے کو کہا گیا۔
لائوڈ اسپیکر کے ذریعے ڈی سی آفس سے اعلان کیا گیا کہ ’’جو افراد سفری اجازت نامہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنا نام وغیر ای میل ذریعے اندراج کرائیں، کاغذات/اجازت نامہ تیار ہونے پر انہیں فون کے ذریعے مطلع کیا گیا جائے گا۔‘‘
تاہم درماندہ مسافرین سرکار کے اس اقدام سے نالاں نظر آ رہے تھے۔ درماندہ مسافرین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ ڈیڑھ مہینے سے زیادہ عرصے سے جموں میں درماندہ ہیں، اور وادی کی جانب پیش قدمی کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بار بار ڈی سی آفس کا رخ کرتے ہیں تاہم ’’ہر بار مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑا۔‘‘