سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر رکاوٹیں حائل ہونے اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے آج شاہراہ ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے احکامات صادر گئے ہیں۔
پیر کو ضلع رام بن میں پنتھال کے مقام پر رکاوٹیں حائل ہونے کے بعد سرینگر - جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی، اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے منگل (23مارچ) کو شاہراہ بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’کل (23مارچ کو) سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر نہ کسی کو وادی سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘