اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ بحال

کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ بحال
سرینگر جموں قومی شاہراہ بحال

By

Published : Feb 9, 2021, 8:38 PM IST

تین گھنٹے ٹریفک کی آمدورفت بند رہنے کے بعد وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر لمبی جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔


یہ شاہراہ رامبن کے قریب ماروگ کے مقام پر زمینی تودہ اور بھاری چٹانیں سڑک پر کھسکنے کی وجہ سے آج صبح 11 بجے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر بردار اور مال بردار گاڑیاں سڑک کے دونوں طرف پھنس کر رہ گئی تھیں۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ بحال
سڑک کھولنے کے بعد مسافروں نے اطمینان کا سانس لے کر اپنی اپنی منزلوں کی طرف کوچ کرنا شروع کر دیا۔ ڈپٹی ضلح انتظامیہ رامبن شاہراہ بحالی کے لیے کام کی نگہداشت کر رہے تھے۔ ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رامبن کے مطابق جموں کی طرف رامسو، بانہال میں روکے ٹریفک کو بھی جموں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ درماندہ مسافر گاڑیوں کو بھی جموں کی طرف جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details