سری نگر:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر آج صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر روک دی گئی۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھال اور مہر رام بن میں چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پہلے سے ہی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے۔ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔
Jammu-Srinagar Highway Closed: سری نگر جموں قومی شاہراہ بند کردی گئی - مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ بند کردی گئی
جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھال اورمہررام بن میں چٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی گئی ہے۔ Jammu-Srinagar National Highway Closed After Landslide
سری نگر جموں قومی شاہراہ بند کردی گئی