اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ سے خاص بات چیت - دربار مو کا خاتمے پر

سابق ایم ایل اے لنگیت انجنئیر رشید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینہ نے کہا کہ وہ سیاسی قیدی نہیں بلکہ ایک مجرم ہیں۔

Ravinder Raina
Ravinder Raina

By

Published : Jul 5, 2021, 7:17 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 7:29 PM IST

پیپلز الائنس فار گپکار ڈِکلریشن نے آج مشترکہ ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آل پارٹی میٹنگ سے مایوس ہیں کیونکہ اس ملاقات کے بعد اعتماد سازی کے لیے مرکزی حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے ہیں۔ جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر رینہ نے گپکار ڈکلیریشن کے لیڈران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا '24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد ان لیڈران نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کے سامنے اپنی بات اپنے ایجنڈے کے ساتھ رکھی۔ تو اب انہیں اچانک کیوں مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے'۔

جموں وکشمیر بی جے پی صدر رویندر رینہ سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا 'میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعطم نے ان لیڈران سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے جس کا مطلب یہ تھا کہ دہلی اور دل کی دوریوں کو نفرت، جھوٹی سیاست سے پاک کرنا تھا لیکن پھر سے ایک پار چند سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کردیا ہے'۔

قیدیوں کو چھوڑے جانے پر انہوں نے کہا 'جموں و کشمیر کا کوئی بھی سیاسی لیڈر قید میں نہیں ہے تو سوال قیدی کی رہائی کا سوال پیدا ہی نہیں ہو سکتا ہے'۔

سابق ایم ایل اے لنگیت انجنئیر رشید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی قیدی نہیں بلکہ ایک مجرم ہیں۔ جتنے بھی مجرم ملک مخالف سازشوں میں ملوث ہیں ان کو کیسے سیاسی قیدی کا درجہ دیا جائے'۔

دربار مو کے خاتمے پر انہوں نے کہا 'حکومت نے فی الحال دربار مو نہ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم یہ خوش آئند بات ہو گی کہ کشمیر اور جموں دونوں خطوں میں سول سیکریٹریٹ کا کام جاری رہے'۔

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے حوالے سے انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کا 5 اگست 2019 کے روز پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کو دہرایا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ پی اے جی ڈی کا اجلاس اتوار کی شام ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی زیر صدارت سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا تھا۔ اس ملاقات میں نائب چیئر پرسن محترمہ محبوبہ مفتی، ایم وائی تاریگامی، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، جاوید مصطفیٰ میر اور مظفر احمد شاہ بھی موجود تھے۔ 24 جون کو دہلی میں وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یہ اہم میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 7:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details