مرکز کے زیر نگرانی کام کرنے والی جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کرائے ہیں جو کہ آٹھ مرحلوں کے تحت اختتام پذیر ہوئے اور کل ان انتخابات کے نتائج منظر عام پر آئیں گے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بہارت نے سابق ڈپٹی چیف منسٹر کویندر گپتا سے ردعمل جاننے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بڑی اکثریت کے ساتھ جیت کر آئے گی، کیونکہ جموں و کشمیر کے عوام نے بی جے پر بھروسہ کر کے وؤٹ دیا ہے۔