جموں و کشمیر میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مختلف مقامات پر میلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وہیں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں بھی دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
صوبہ جموں میں امرناتھ یاترا اور سیاحت کے پیش نظر کیا کچھ انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈائریکٹر ٹورزم جموں ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا 'جموں و کشمیر انتظامیہ امرناتھ یاترا کو منعقد کرنے کے لئے تیار ہے اور کووڈ-19 کی گائڈلائنس کے مطابق یاتریوں کو جموں و کشمیر آنے کی اجازت دی جائے گی اور وہیں دوسری جانب جموں-لکھنپور پاس، ایئر پورٹ اور بیس کیمپ سے ہی یاتریوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا'۔