جموں:امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل جموں صوبے میں ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروس جموں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈی ایچ ایس جے جکی جانب سے باضابطہ ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں ڈاکٹر راجیو کمار شرما نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام قسم کی چھٹیاں 19 جون سے منسوخ کردی گئی ہیں، سوائے زچگی کی چھٹی اور ایمرجنسی والی چھٹیاں۔ انہوں نے کہا کہ اس آڈر کا یہی مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ (ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف) امرناتھ یاترا کے دوران اپنے خدمات انجام دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا میں طبی خدمات انجام دینے کے لیے جموں سے بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی کے لیے کشمیر جاتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے برس امرناتھ یاترا کے لیے جموں سے 18 ڈاکٹرز اور 60 کے قریب پیرا میڈیکل اسٹاف یاترا ڈیوٹی کیلئے کشمیر گئے تھے۔ اس بار بھی امرناتھ یاترا کیلئے یہاں سے اسٹاف اور ڈاکٹرز جائیں گے۔