اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: خاتون کے لیے خصوصی بس خدمات - جموں میں خاتون کے لیے بس سروس

ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات مسلسل اضافہ ہو رہا جو ایک تشویشناک ہے، خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم نہ صرف قابل تشویش ہے بلکہ ایک انتہائی سنجیدہ بھی ہے۔

تجیندر سنگھ، ایس ایس پی، جموں
تجیندر سنگھ، ایس ایس پی، جموں

By

Published : Dec 8, 2019, 1:33 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے جموں میں پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک قدم اٹھایا گیا ہے، جموں پولیس رات میں خواتین کے لیے خصوصی بس خدمات مہیا کرائے گی، یہ خدمات جموں کے جنوب اور شمال علاقے کے لیے فراہم کی جائیں گی۔

تجیندر سنگھ، ایس ایس پی، جموں

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی خاتون کو سفر کے دوران یا کسی ایسے مقام پر جہاں وہ خود کو محفوظ نہیں کر پا رہی ہیں یا انہیں کسی طرح کا ڈر ستا رہا ہے تو ایسے حالات میں وہ وومن ہیلپ لائن نمبر ڈائلڈ 100 نمبر پر کال کر سکتی ہیں جس کے بعد پولیس وہاں دس منٹ کے اندر پہنچ جائے گی اور انہیں ان کی منزل تک پہنچائے گی۔

پولیس کے مطابق اس خصوصی بس خدمات رات کے دس بجے تا صبح کے پانچ بجے تک فراہم کی جائیں گی، پولیس نے بتایا کہ رات میں چلنے والی اس خصوصی بس خدمات کے دوران دو خاتون پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گی جبکہ بس میں سوار خاتون کو ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details