اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل او سی کے نزدیک کیمپ سے فوجی جوان کی لاش برآمد - جوگون اکھنور

حالیہ دنوں کے دوران جموں میں فوجی اہلکاروں کی موت کے اسی نوعیت کے کچھ پراسرار واقعات رونما ہوئے۔

ایل او سی کے نزدیک کیمپ سے فوجی جوان کی لاش برآمد
ایل او سی کے نزدیک کیمپ سے فوجی جوان کی لاش برآمد

By

Published : Jun 8, 2021, 3:08 PM IST

جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک کیمپ میں منگل کی صبح ایک فوجی جوان کی پراسرار طور پر گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جوگون اکھنور علاقے میں منگل کی صبح ایک کیمپ میں ایک فوجی جوان کی پراسرار طور پر گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔

بتا دیں کہ حالیہ دنوں کے دوران جموں میں فوجی اہلکاروں کی موت کے اسی نوعیت کے کچھ پراسرار واقعات رونما ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details