دونوں سرحدی اضلاع کی پہاڑیوں پر برفباری Snow On Hills ہونے کی وجہ سے علاقے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ شدید سردی سے بچنے کے لئے لوگوں نے گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ الاؤ کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں سرحدی اضلاع میں جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی ہی طرح نومبر سے مارچ تک موسم انتہائی سرد رہتا ہے۔ گزشتہ روز شروع ہوئی برفباری Snowfall In Pir Panjal کے ساتھ ساتھ کچھ میدانی علاقوں میں بارش بھی ہورہی ہے۔