سینٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں میں چند روز قبل برآمد ہونے والے موبائل فون، جن کو مبینہ طور پر قیدی استعمال کرتے تھے، کو ڈی کوڈنگ کے لیے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے۔
محکمہ جیل کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ جیل سے برآمد شدہ موبائل فونوں میں سے پانچ سمارٹ فونوں کو ڈی کوڈنگ کے لیے فورنسک سائنس لیبارٹری چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے جبکہ بیس ماڈل فونز سائبر سیل جموں کو بھیج دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل سے سی آئی ڈی نے سات چاقو، دس موبائل فون (اینڈروئیڈ اور بیس ماڈل فون)، سات سم کارڈ، بارہ ہیڈ فون، چار پین ڈرائیو، یو ایس بی ملٹی پورٹ، ایک سیمسنگ موبائل فون بیٹری، پانچ چار جرز، دو بلیو ٹوتھ، تین ڈاٹا کیبلز برآمد کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں اس ہائی سیکورٹی جیل میں کیسے پہنچ گئیں، کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔