جموں:اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں صوبے میں منگل کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ایس آئی اے کی ٹیموں نے جموں صوبے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جس دوران رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ستواری پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں ایس آئی اے نے پولیس اہلکار کے گھر کو بھی کھنگالا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جموں میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے - عسکریت پسندی کیس
SIA raid in Jammu ایس آئی اے نے جموں صوبے میں منگل کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔
Published : Jan 2, 2024, 3:20 PM IST
|Updated : Jan 2, 2024, 3:34 PM IST
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اس سے پہلے بھی جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ٹیرر فنڈنگ اور دیگر معاملات کے ضمن میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے، جبکہ کئی افراد کی املاک کو منسلک بھی کیا گیا تھا۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے یہ کاروائیاں جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے تعاون سے کی جاتی ہیں۔