جموں :شری امرناتھ ویلفیئر سوسائٹی کے ریاستی انچارج راج کمار گوئل اور صدر بابا چنچل سنگھ نے جمعہ کو بگوتی نگر مین چوک کے پاس پورن چند مندر میں شری امر ناتھ جی یاترا پر جانے والے یاتریوں کے لیے ایک عظیم الشان لنگر کا افتتاح کیا۔ سوسائٹی کی جانب سے یاتریوں کے لیے اور سیاحوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو شری امرناتھ یاترا کے اختتام تک جاری رہے گا۔ یاترا کے دوران یاتریوں کو لنگر میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا مفت میں ملے گا۔
راج کمار گوئل نے کہا کہ یہ یاترا ہمارے عقیدے کو مضبوط کرتی ہے اور اسے کامیاب بنانا جموں و کشمیر کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ شری امرناتھ جی یاترا ہماری جامع ثقافت کا حصہ ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اسے کامیاب بنانے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔ امرناتھ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر بابا چنچل سنگ نے کہا کہ یاترا ایک بڑے تہوار کی طرح ہے، جموں و کشمیر کے عام آدمی کے لیے کشمیریت کا جشن ہے اور جموں و کشمیر کا ہر شہری یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔