شیو سینا سے وابستہ کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف جموں میں احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سرکار پر جموں و کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔
شیو سینا جموں کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے وقت بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں کشمیر میں تعمیر ترقی ہوگی تاہم زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’جموں کشمیر میں صنعتیں قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم خود حکومت نے تسلیم کیا کہ دو برسوں کے دوران صرف دو غیر مقامی باشندوں نے یہاں غیر منقولہ جائیداد خریدی ہے، جس سے مرکزی حکومت کے دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔‘‘