اردو

urdu

ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا ملتوی، جموں میں شیو سینا کا پاکستان کے خلاف احتجاج - جموں

ریاست جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں شیو سینا سے وابستہ اہلکاروں نے امرناتھ یاترا کو معطل کرنے کے ردعمل میں پاکستان کے خلاف احتجاج کیا۔

امرناتھ یاتری ملتوی، جموں میں شیو سینا کا پاکستان کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 3, 2019, 8:05 PM IST

نمائندے کے مطابق جموں کے پریس کلب میں سنیچر کو شیو سینا کے کارکنوں نے امرناتھ یاترا معطل کیے جانے کے ردعمل میں پاکستان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔

امرناتھ یاتری ملتوی، جموں میں شیو سینا کا پاکستان کے خلاف احتجاج

شیو سینا کے ریاستی صدر منیش سہانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان نے ہمیشہ امرناتھ یاترا پر حملے کئے اور حملہ کرنے کے منصوبےبھی تشکیل دیے ہیں تاہم ہندوستانی فوج نے اس بار ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا کیونکہ انہوں نے پہلے ہی ہتھیاروں کا ذخیرہ ضبط کیا، تاہم سرکار کو یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر امرناتھ یاترا ملتوی کرنی پڑی۔‘‘

انہوں نے مین اسٹریم سیاستدانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیری لیڈران نے ہمیشہ علیحدگی پسندوں کا ساتھ دیا ہے اور گزشہ روز سے انہیں بھی ڈر کا احساس ہوا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں جمعے کو گورنر انتظامیہ کی جانب سے امر ناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور ریاست چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو لوٹنے سے متعلق جاری ایڈوائزری کے بعد وادی میں غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

عوام اشیاء خورد و نوش اور پیٹرل ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم اور بینکوں سے روپے نکالنے میں بھی مصرف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر وادی کشمیر چھوڑنے اور اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے متعلق ایڈوائزری سے جہاں یاتری اور سیاح مایوس نظر آ رہے ہیں وہیں ان حالات میں ہزاروں مزید فوجیوں کی تعیناتی سے وادی کشمیر کی عوام میں بے چینی، غیر یقینیت کے ساتھ ساتھ افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details