شیوسینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی، Shiv Sena MP Priyanka Chaturvedi شیوسینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے تعزیتی پیغام کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے متاثرین Victims of targeted killings کا درد بانٹنے کے لیے آج جموں پہنچیں۔ انہوں نے راہل بھٹ کی اہلیہ اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا نے راہل بھٹ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس دوران کشمیر میں تعینات کشمیری پنڈت ملازمین کی ایک ٹیم نے کشمیر میں عدم تحفظ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری کے ساتھ ایک میمورنڈم پیش کیا۔ Priyanka Chaturvedi On target killings
اس موقع پر جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے کا مرکزی حکومت کا نعرہ زمین پر کہیں نظر نہیں آتا۔ آج وادی کشمیر میں ہر کوئی غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہندوتوا 'منہ مین رام بغل میں چھری' جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں امن بحال کرنے اور ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ اور کشمیر سے ہندوؤں کے اخراج نے بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے۔Shiv Sena MP Priyanka Reaches Jammu