سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف سبھی سیاسی جماعتوں بشمول بھاجپا کی مخالفت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈران نے اس معاملے پر بھاجپا کی قومی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنے کا من بنایا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کے سینیئر لیڈران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھاجپا صدر رویندر رینا کی سربراہی میں بی جے پی کے سینیئر لیڈران جن میں اشوک کول ، درخشاں اندرابی شامل ہیں آنے والے دنوں کے دوران دہلی میں وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے کو واپس لینے پر گفت وشنید ہوگی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے گزشتہ دنوں یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے مخالفت کی۔بی جے پی جموں وکشمیر نے بھی پراپرٹی ٹیکس کو لاگو کرنے پر کہاکہ فیصلہ لینے سے قبل لوگوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پراپرٹی ٹیکس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "پراپرٹی ٹیکس کو عوامی مشاورت اور لوگوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے وصول کیا جائے گا