جموں: جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے لڑکیوں کے جونیئر و سینیئر ٹیم کی سلیکشن کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہتمام کیا جس میں 800 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا اور اب سلیکشن کے بعد وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ان نوجوان کھلاڑیوں کو جموں کے جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں تربیت دی جارہی ہیں۔ ٹیم کا حصہ بنے والی متعدد لڑکیوں کا تعلق جنوبی کشمیر سے ہے جو قوم و ملت کی نمائندگی کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ women cricket players of Kashmir reached jammu
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے آٹھ سو سے زائد لڑکیوں کا انتخاب جموں کے اسٹیڈیم میں ہاتھوں میں گیند اور بلا اٹھائے یہ کھلاڑی جموں کشمیر کی انڈر 19 ٹیم کی رکن ہیں۔ جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے منتخب ہونے کے بعد یہ لڑکیاں جموں میں پریکٹس میں مصروف ہیں۔ چند برس پہلے تک یہ ان لڑکیوں کے لیے ایک خواب جیسا تھا جو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی محنت کی بدولت اب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔
دراصل جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے رواں برس پہلی بار ریاست میں خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کا اہتمام کیا۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ میں جنوبی کشمیر سے سرحد تک ریاست بھر سے 800 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا۔ منتخب ہونے کے بعد آج انہیں جے کے سی اے کیمپ کا حصہ بننے کے لیے بلایا گیا ہے۔
ٹیم میں شامل ہونے والی کشمیر کی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں کرکٹ کھیلنے اور گراؤنڈ تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن اب یہ خوف لڑکیوں کے ذہنوں سے آہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے۔ کرکٹ کھیلنے کے لیے انہیں اپنے گھر والوں سے بھی حوصلہ مل رہا ہے۔ بالخصوص حکومت کی جانب سے کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کا فروغ بھی لڑکیوں کو اپنی قسمت خود بنانے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: JK Women Cricket Team: کرکٹ کی جانب لڑکیوں کا بڑھتا رجحان