جموں: سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے خاطر جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جہاں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے وہیں جموں شہر اور جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں Amarnath Yatra Security tight۔ جمو ں خطے میں جگہ جگہ ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر سرینگر سے جموں آنے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں میں مکان مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرایہ داروں کے بارے میں فوری طورپر تفصیلات متعلقہ پولیس تھانوں میں جمع کریں۔ انہوں نے کہاکہ اضافی پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار پہلے ہی کشمیر پہنچ ہیں اور انہیں جنوبی کشمیر کے حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ بھگوتی نگر جموں سے پوترا گھپا تک جگہ جگہ فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔'