جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں جموں و کشمیر کے حوالے سے ایک اعلی سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وزیر داخلہ نے سکیورٹی گرڈ کے کام اور سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں اور کشمیر میں تعینات پولیس، فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے درمیان بہتر تال میل پر بھی توجہ مرکوز کی۔ وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں مقامی انٹلی جنس کو فروغ دینے اور مضبوط طریقہ اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
امت شاہ نے میٹنگ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے تمام مناسب طریقہ کار اپنایا پر روز دیا۔ شاہ نے مقامی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں نمایاں کمی، دراندازی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں اور مرکزی زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔