اردو

urdu

ETV Bharat / state

لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی - لائن آف کنٹرول کشمیر

Security intensified in IB دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔

security-intensified-along-the-line-of-control-and-the-international-border-in-jk
لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 6:11 PM IST

جموں: جموں میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔


دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں, تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملیٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔


دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج دن رات اپے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثنا مینڈھر پونچھ کے جنگلی علاقوں میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف تلاشی آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:


ذرائع نے بتایا کہ بفلیاز میں ڈھیرہ کی گلی کے نزدیک 21 دسمبر 2023 کو فوجی گاڑیوں پر حملے کے بعد پونچھ اور راجوری کے جنگلی اور دیہی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا تھا جو ہنوز جاری ہے۔پولیس کے مطابق اس حملے میں چار فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے۔ ادھر راجوری اور پونچھ اضلاع میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جنگلی علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details