اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mata Vaishno Devi Temple نو یاترا کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر کے اردگر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات - ای ٹی وی بھارت نیوز

15 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، جس دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے زائرین مندر میں حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔

Etv Bharatsecurity-beefed-up-for-navratra-at-mata-vaishno-devi-shrine-in-jammu-katra
نو یاترا کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر کے اردگر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 3:45 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو یاترا کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ 15 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، جس دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے بھی زائرین مندر میں حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔

پولیس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ نو یاترا کے پیش نظر 15 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ماتا ویشنو مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کی خاطر کٹرہ میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے میں نگرانی کا عمل تیز کیا گیا جبکہ کویک رسپونس ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شری ماتا ویشنو شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس کے سینیئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔

ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں، جن میں بچے بھی شامل تھے، کو نو یاترا کی آمد سے قبل پہاڑی سے اترنے اور چڑھنے کے دوران ’جے ماتا دی‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔دہلی سے آئے ہوئے ایک عقیدت مند نے کہا کہ ’میں یہاں گزشتہ پانچ برسوں سے نو یاترا کی آمد پر حاضری دیتا ہوں یہاں مجھے کافی سکون ملتا ہے اور یہاں آکر میں ماتا دیوی سے خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘۔ پونم شرما نامی ایک عقیدت مند نے کہا کہ یہاں آکر میں تمام لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ’میری دعا ہے کہ ماتا رانی کی تمام لوگوں پر مہربان ہوجائے اور ہر ایک فرد خوش رہے اور سال نو ہم سب کے لئے خوشیاں لے کر آئے‘۔

مزید پڑھیں:Devotees Reach Mata Vaishno Devi Temple سال نو کی آمد کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدت مندوں کی بھیڑ

پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے کہا کہ میں ہر سال یہاں اپنی فیملی کے ساتھ آتی ہوں اور یہاں لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ’میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ نو یاترا کی آمد پر میں یہاں آکر اپنے آپ، گھر والوں اور باقی لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں‘۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details