انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابات کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ مسٹر ٹھاکر کو بی جے پی نے جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا انچارج بنایا ہے۔
انتخابی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے انہیں دو معاون پارٹی ترجمان سید شہنواز حسین اور ہریانہ کے رکن پارلیمان سنجے بھاٹیہ فراہم کئے گئے ہیں۔
موصوف نے بدھ کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک میٹنگ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے دفعہ 370 ختم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا اور لوگوں کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ پورے کئے'۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو حقوق دلائے اور یہاں کے پسماندہ طبقوں اور خواتین کو بھی اپنے حقوق دلائے۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط اور الیکشن کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے میں یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ گولیوں کا ڈر دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔