سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج شیتل نندا نے جموں کے پنچایت بھون میں منعقدہ اجلاس میں حمایت اسکیم کے تحت 13 پروجیکٹ عملدرآمد ایجنسیوں (پی آئی اے) کی پیشرفت اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)، حمایت، کپل شرما اور پی آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر نے پروگرام اور مختلف پیرامیٹرز میں حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کے بعد 2846 سے زیادہ امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے اور تقریبا 1783 امیدواروں کو کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت فراہم کی گئی ہے۔