جموں: امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی فورسزکی جانب سے جموں صوبہ کے متعدد علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے جموں صوبہ کے سانبہ، آر ایس پورہ، جموں اور کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر عسکری مخالف آپریشن شروع کرتے ہوئے تلاشی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے دستے شامل ہیں۔ Search Operation started near International Border in Jammu
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں دراندازی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ Search Operation started near International Border ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بین الاقوامی سرحد کے قریب دراندزی کی کوششیں ہوئی ہیں جب کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے امر ناتھ یاترا کے لیے قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ پانچ اضلاع -کٹھوعہ، سانبہ، جموں، ادھم پور اور رام بن - میں سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔