جموں:بھارتی فوج نے منگل کی شام جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے قریب بٹل علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد فوج اور پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر مشترکہ طور تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ الرٹ دستوں نے شام ساڑھے 6 بجے کے قریب ایک مشکوک ڈرون کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا اور اسے گرانے کے لئے چند راؤنڈ فائر کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندھیرے کے باعث یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ڈرون واپس گیا یا فائرنگ کے سبب گر گیا۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر فوری طور پر ڈرون یا اس کے پے لوڈ بشمول ہتھیار، منشیات یا نقدی وغیرہ کی تحقیقات کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ سرچ آپریشن میں سیکورٹی اہلکاروں کو کچھ ملا ہے یا نہیں۔ فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بٹل علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد فوج اور پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر مشترکہ تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔