چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور وی رام سبرامنیم کی بینچ نے میانمار پناہ گزینوں کی رہائی کی عرضی کی سماعت پر تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔
سماعت کے دوران وکیل پرشانت بھوشن درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے۔ انہوں کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے بچوں کا قتل اور جنسی استحصال کیا گیا۔ میانمار کی فوج بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی۔
پرشانت بھوشن نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میانمار نے کوئی ٹھوس اقدامات پیش نہیں کیے ہیں جس کا مقصد خاص طور پر روہنگیاؤں کے تحفظ طور پر موجود حقوق کو تسلیم کرنا ہو۔