شری امرناتھ شرائن بورڈ، ایل جی انتظامیہ کے مختلف شاخیں اور سیکورٹی ایجنسیوں نے رواں برس کی یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ یاترا سادھوؤں کے ایک گروپ سے شروع ہوگی ہے جو شری امرناتھ یاترا Amarnath Yatra سے پہلے جموں شہر کے پرانی منڈی علاقے میں رام مندر پہنچتے ہی بھجن گا رہے ہیں اور 'بھم بھم بھولے' کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ یہ سادھو ملک کے مختلف حصوں سے جموں پہنچے ہیں کیونکہ جموں امرناتھ جی یاتریوں کا پہلا بیس کیمپ ہے۔ Amarnath Yatra Sadhu Saints Reached Jammu
ظاہر ہے یہ سبھی سادھو کافی پرجوش ہیں کیونکہ وہ دو برس کے وقفے کے بعد مقدس گپھا میں بابا بھولے ناتھ کے درشن کر سکیں گے کیونکہ شری امرناتھ جی یاترا کووڈ کی وجہ سے مسلسل دو برسوں سے معطل رہی۔ ان سادھون کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ رواں برس 8 لاکھ سے زیادہ یاتریوں کی آمد کی توقع کر رہی ہے۔