اردو

urdu

ETV Bharat / state

Runner up of Indian Idol Chirag Kotwal چراغ کوتوال کا جموں میں شاندار استقبال - جموں اردو نیوز

انڈین آئیڈل سیزن 13 کے دوسرے رنر اپ رہے چراغ کوتوال جموں پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 8, 2023, 10:34 AM IST

چراغ کوتوال کا جموں میں شاندار استقبال

جموں: انڈین آئیڈل سیزن 13 کے دوسرے رنر اپ بھدرواہ کے چراغ کوتوال جموں کو جمعہ پہنچے۔ جہاں ان کے استقبال کے لیے کافی تعداد میں لوگوں کھڑے نظر آئے۔ وہاں نوجوان بھی بڑی تعداد میں دکھائی دیئے۔ چراغ کوتوال نے وہاں گانا بھی گایا۔ وہیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چراغ نے بتایا کہ میرے لیے انڈین آئیڈل کا سفر بہت دلچسپ رہا ہے اور جموں و کشمیر کے عوام اور شائقین کی حمایت سے میں یہ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔ یہ ٹرافی میرے تمام مداحوں اور حامیوں کے لیے وقف ہے۔ گلوکاری کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے چراغ نے کہا کہ ریئلٹی شو کا حصہ بننا ان کا بچپن کا خواب تھا۔ اس کے لیے کئی آڈیشن بھی دیے جس میں کئی بار ناکام ہوا، لیکن والدین نے ہمیشہ ساتھ دیا۔ میرے والدین کا بھی خواب تھا کہ میں انڈین آئیڈل میں جاؤں۔

میں ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ سے ایک چھوٹا سا خواب لیکر آگے بڑھا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہاں تک پہنچ پاؤں گا۔ میں پہلی بار ججز کے سامنے بہت گھبرایا ہوا تھا، لیکن انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کا میرے نام سے پہچانا جانا بڑی بات ہے۔ جموں پہنچنے پر کچھ سیاسی لیڈران کی جانب سے چراغ کے استقبال کے لیے کیشو چوپڑا، سندیپ گپتا اور مقامی لوگوں کے تعاؤن سے تالاب تلو میں ایک شاندار استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر سیاسی لیڈران نے کہا کہ یہ پورے جموں و کشمیر کے لئے فخر کی بات ہے کہ چراغ نے اتنی کم عمر میں قومی سطح پر اپنی کامیابی کا جھنڈا لہرایا ہے۔ چراغ نوجوانوں کے لیے کامیابی کی امید کی کرن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں پروان چڑھا نیا 'انڈین آئیڈل'

ABOUT THE AUTHOR

...view details