جموں: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہاکہ ہمیں متحد ہو کر اپنے ملک کے تحفظ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندا ن کا فرد ہے اور کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندو راشٹریہ زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹھوعہ میں سویم سیوک کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔
موہن بھاگوت نے کہاکہ ملک کے تحفظ کی خاطر ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سب کو جوڑنا چاہئے اور کھبی تقسیم کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے سیوم کارکنوں سے خطاب کے دوران کہاکہ کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا رکھا نہیں جانا چاہئے ، ہم سب بھارتیوں کے حقوق مساوی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندو راشٹریہ زندگی کا ایک طریقہ ہے اور بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے۔