جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں میں میگا روز گار میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں سینکڑوں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ روزگار میلے میں حصہ لیا۔ نوجوانوں ملازمت کے لیے اپنا نام درج کرانے کے ساتھ ستاھ انٹرویو بھی دیا۔ جموں میں منعقدہ اس (روزگار میلہ) میں ہزاروں امیدواروں اور سینکڑوں تنظیموں اور کمپنیوں نے حصہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ جموں و کشمیر میں روزگار سکیموں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ نجی کمپنیوں کو بھی اس روزگار میلے میں دعوت دی گئی تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اس روزگار میلے کا افتتاح کیا۔ بھٹناگر نے مختلف کمپنیوں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا اور ہنر مندی کی ترقی کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام تکنیکی اداروں میں مختلف سکل ڈویلپمنٹ کورسز میں ایسا نصاب تیار کیا جائے گا جو موجودہ مارکیٹ کے مطابق ہو۔ انہوں نے روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔