اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دیہی علاقوں کی کثیر جہتی ترقی کے لئے پی آر آئی کا کلیدی کردار' - ای ٹی وی بھارت

مشیر بصیر احمد خان نے ڈائریکٹر سیاحت نسیم جاوید چودھری کو ہدایت کی کہ وہ بسوہلی میں سیاحوں کی اہمیت کے اہم مقامات کو ملانے والے سرکلر روڈ کو تیار کرنے کے منصوبے پر عمل کریں۔

'دیہی علاقوں کی کثیر جہتی ترقی کے لئے پی آر آئی کا کلیدی کردار'
'دیہی علاقوں کی کثیر جہتی ترقی کے لئے پی آر آئی کا کلیدی کردار'

By

Published : Mar 4, 2021, 7:33 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں موجودہ انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے دیہی منظرنامے میں کثیرالجہتی ترقی لانے کے لئے پی آر آئی کو بااختیار بنانے کے اقدامات شروع کردئے ہیں۔ وہ کٹھوعہ کے بسوہلی میں پی آر آئی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

مشیر نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اور پنچایت کے منتخب اراکین کا دیہی اثاثے بنانے کی منصوبہ بندی میں بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کے ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لئے تھری ٹیر سسٹم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے واٹر اسپورٹس سینٹر اور ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر کے لئے جگہ کا معائنہ بھی معائنہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مارکیٹنگ کے بہتر مواقع فراہم کر کے مقامی کاریگروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بسوہلی پینٹنگز اور مقامی پشیمینا کے فن کو بڑے پلیٹ فارم پر لانے میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹر سیاحت نسیم جاوید چودھری کو ہدایت کی کہ وہ بسوہلی میں سیاحوں کی اہمیت کے اہم مقامات کو ملانے والے سرکلر روڈ کو تیار کرنے کے منصوبے پر عمل کریں۔

مشیر نے کہا کہ یہ علاقہ ایک بڑا سیاحتی مقام بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رنجیت ساگر ڈیم اور اٹل سیتو پل کے ساتھ پارکوں اور راستوں جیسی سہولیات کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details