اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accident in Jammu: جموں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، تین دیگر زخمی - جموں میں سڑک حادثہ

جموں شہر کے بکرم چوک میں ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ موٹر سائیکلوں اور بس کے درمیان پیش آیا۔Accident in Jammu

road accident in jammu bikram chowk, 1 killed three injured
جموں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، تین دیگر زخمی

By

Published : Jun 1, 2022, 10:14 PM IST

Updated : Jun 1, 2022, 10:59 PM IST

جموں: جموں شہر میں گاڑیوں کے ہوئے آپسی تصادم میں ایک شخص کی موت جبکہ دیگر 3 شدید زخمی ہو گئے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ جموں شہر کے بکرم چوک میں 2 موٹر سائیکلوں کا بس کےساتھ تصادم ہوا. اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

جموں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، تین دیگر زخمی

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طورپر موٹر سائیکلوں کو تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا۔مرنے والے کی شناخت 40 سالہ راج مگوترہ ولد اشوک کمار سکنہ تالاب تلو کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نریش ولد سومناتھ سکنہ پنجترتھی، روبینہ، امرجیت سنگھ ولد ہربنس لال دونوں ساکنان آر ایس پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پرھیں:

لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کےکے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس چوکی نہرو مارکیٹ نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2022, 10:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details