جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کو ایک بار پھر چیئرمین شپ میں چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔
ان کی مدت میں توسیع کے بعد وہ جموں کشمیر بینک کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے چیف ایکزیکٹیو بن گئے ہیں.
چھبر کی خدمات دو سال سے زائد عرصے کے لئے بڑھائی گئی ہیں اور تازہ چھ ماہ کی توسیع ان کی ساتویں توسیع ہے۔ جموں کشمیر بینک نے اس سلسلے میں پہلے ہی بی ایس ای اور این ایس ای کو اطلاع دی تھی کہ چھبر کی خدمات میں توسیع کر دی گئی ہے.