اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ghulam Nabi Azad On Militancy راجوری اور پونچھ میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندی کے واقعات تشویشناک، غلام نبی آزاد - غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے کہا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں امسال عسکریت پسندی کے تین بڑے واقعات رونما ہوئے۔ اس دوران فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مرکزی حکومت ملی ٹینسی کے واقعات پر بہت جلد قابو پا لے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 7, 2023, 6:29 PM IST

جموں: غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی تشویش ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین محکم ہے کہ مرکزی حکومت ان حالات پر قابو پا لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اسمبلی انتخابات فوری طور منعقد کیے جانے چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار آزاد نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں امسال دہشت گردی کے تین بڑے واقعات رونما ہوئے جس دوران فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی تشویشناک ہے اور ان پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تاہم اس کے باوجود بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مرکزی حکومت عسکریت پسندی کے واقعات پر بہت جلد قابو پائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجوری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔آزاد نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف سبھی کو آگے آنا چاہئے کیونکہ ملی ٹینسی سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں جتنے ملی ٹینسی کے واقعات رونما ہوتے ہیں اس کا خمیازہ عوام کو بھی بھگتنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ جموں وکشمیر میں چناو کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ بغیر کسی تاخیر کے یونین ٹریٹری میں انتخابات ہونے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو پچھلے دس برسوں سے جمہوری حکومت سے محروم رکھا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام کی بحالی ناگزیر ہے کیونکہ عوامی حکومت ہی لوگوں کے مسائل اچھی طرح سے حل کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details