اردو

urdu

ETV Bharat / state

خطہ جموں پاکستان کے خلاف احتجاج - slogans chnated agains imran khan in jammu

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

خطہ جموں پاکستان کے خلاف احتجاج
خطہ جموں پاکستان کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 21, 2020, 12:59 PM IST

خطہ جموں میں متعدد مقامات پر نگروٹہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف پھر سے احتجاج ہوا۔

خطہ جموں پاکستان کے خلاف احتجاج

تفصیلات کے مطابق شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے رانی پارک علاقے میں پارٹی صدر اشوک گھپتا کی صدارت پاکستان کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاجیوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا پتلہ نذر آتش کیا دوسری جانب شیو سینا کے کارکنان نے پارٹی صدر منیس سہانی کی قیادت میں پارٹی دفتر کے باہر پاکستان کے خلاف احتجاج کیا۔ بجرنگدل دل کے کارکنوں نے پریس کلب جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارتی نژاد امریکی مالا اڈیگا جِل بائیڈن کی پالیسی ڈائرکٹر مقرر

شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گھپتا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان نے ایک بار پھر عسکریت پسندوں کو بھیج کر حملہ کرنے کی کوشش کی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور جموں کشمیر پولیس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے عسکریت پسندوں کو کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔

انہوں نے گپکار ڈکلیریشن کے دستخط کندان کی بھی مذمت کی اور ان پر پاکستان کے اشاروں پر چلنے کا الزام دیا۔

واضح رہے جموں و کشمیر کے جموں کے نگروٹہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details