جموں:جموں و کشمیر کے جموں میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے ڈویژنل کمشنر آفس جموں میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے مشترکہ طور پر ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی سیز، ایس ایس پیز اور انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔
جی ٹونٹی کے حوالے سے جموں ڈویژن میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈویژن کے حساس مقامات پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے اور سرپرائز چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ G-20 کا انعقاد سری نگر میں ہونے جا رہا ہے، لیکن جموں ڈویژن میں بھی تین درجے کا سکیورٹی نظام بنایا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ پنجاب اور ہماچل پردیش کی سرحد پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے مشترکہ طور پر ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈی سیز، ایس ایس پیز اور انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس حکام نے بتایا کہ اہم مقامات، شاہراہوں پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے اور OGWs کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔